لاہور ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا مناسب نہیں‘ یہ ایک قومی منصوبہ ہے ، سی پیک سے بلوچستان میں سیاحت بڑھے گی، ملک اور خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی‘اُسے سیاسی رنگ دینا بند کیا جائے‘ میڈیا ہاﺅسسز اور صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت اورا ستعداد کار میں اضافے کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔