وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

112

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موٹروے کی تعمیر، ایٹمی دھماکے اور اقتصادی راہداری منصوبہ کسی انقلاب سے کم نہیں، نواز شریف حکومت کے علاوہ کسی نے ایسے انقلابی اقدامات کیوں نہیں کئے ، الزام تراشی کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، محمد نواز شریف عوام کے ووٹ سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، چور دروازے تلاش کرنے والے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر اورتوانائی کے منصوبے عوامی خدمت کی دلیل ہیں۔