وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر جا کران کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی

104
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش پرگئے اور ان کےبڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ رشید احمد کے بھائی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔