وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

100
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے دن فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت صرف عدالتوں میں دیئے جائیں گے، میڈیا یا اپوزیشن کے سامنے ثبوت رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے نہ تھا، جب وزیراعظم نے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والے بھاگنے لگے، عمران خان کو اب اپنے بارے میں اور اپنے ثبوتوں پر توجہ دینی چاہئے۔ منگل کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تلاشی مانگنے والے اب اپنی تلاشی کی فکر میں ہیں، قطری شہزادہ سے پہلے عمران خان کو خود کٹہرے میں آنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ خان صاحب پھر مت فرمائیے گا کہ سر پر چوٹ لگ گئی تھی، بھول گیا یا میرا سیاسی بیان تھا، عمران خان اب شرمندگی اور ناکامی کی تصویر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے تین سالوں میں اپنی طرز سیاست سے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان شادی کی سنت ضرور ادا کریں مگر جھوٹ اور بہتان سے متعلق احادیث پر بھی غور کریں۔