وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

124
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے
مخالفین سی پیک کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے اجلاس بلاتے ہیں
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے وکیل بدل لئے، دلیلیں وہی پرانی ہیں،آج بھی تحریک انصاف کے وکلاءثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے،وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہر دور میں احتساب ہوا،ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی سرخرو ہوں گے،وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں، پی ٹی آئی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے، وہ 2018ءمیں عوامی عدالت میں دوبارہ آئیں گے اور پھر سرخرو ہوں گے،آج پاکستان کو محمد نوازشریف کی قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ آج ملک کو اقتصادی ترقی ، سی پیک ، پبلک ٹرانسپورٹ ،بجلی کے منصوبوں اور سکولوں اور ہسپتالوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ،مخالفین سی پیک کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے اجلاس بلاتے ہیںتحریک انصاف عدالت کے سامنے جو ثبوت پیش کررہی ہے وہ اخباری تراشوں پر مبنی ہیں۔وزیر مملکت نے بدھ کوسپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے جن ثبوتوں بارے جھوٹے دعوے قوم کے سامنے کئے جا رہے تھے، وہ کہاں ہیں ،انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وکیل بدلنے سے کیس مضبوط نہیں ہوتے۔ عمران خان کے وکیل آج بھی وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر اور ان کے بچوں کے خلاف اخباری تراشوں کو اپنے کیس کی دلیل بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،جس وقت عدالت ثبوت طلب کرتی ہے تو ان کے وکیل کہتے ہیں کہ ثبوت پیش کردیئے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر روز ٹیلی ویژن ٹاک شوز میں جن ثبوتوں کا ذکر کیا جاتا ہے ان کو عدالت میں بھی پیش کیا جانا چاہئے۔