وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

99
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

امیر قطر کو کوئی گھوڑا تحفہ میں نہیں دیا گیا،سی 130 کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبر بے بنیاد ہے،ایسی خبروں سے ملک کا تشخص مجروح ہوتا ہے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینلز پر سی 130- کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کو کوئی گھوڑا تحفہ میں نہیں دیا گیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ کوئی جہاز پاکستان سے گھوڑا لے کر قطر نہیں گیا، سی 130 کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں سے ملک کا تشخص مجروح ہوتا ہے، بے بنیاد اور غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ اس طرح کی خبریں نشر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرنی چاہئے، آپ ایک من گھڑت خط دکھا رہے ہیں۔کسی بھی قسم کا کوئی گھوڑا کسی بھی سی 130 کے ذریعے نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ہیڈ آف سٹیٹ کو تحفہ دینا پاکستان کی روایت ہے اوران تحائف کا ریکارڈ متعلقہ آفس میں موجود ہوتا ہے۔