اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہ اجلاس پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل اور پاکستان کے پرامن اور ترقی پسند قوم ہونے کی علامت ہے۔تھا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ خطے سے وابستہ خوشحال پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے اور اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس کا انعقاد خطہ میں پاکستان کے معاشی اور مضبوط شراکت دار ہونے کی علامت ہے۔