27.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا...

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا راولپنڈی آرٹس کونسل میں رائز آئیڈیل سٹوڈنٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں ‘سیاسی اتفاق رائے اور سکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے تین سالوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے دہشت گردی پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ‘تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت 422تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ ‘معیاری تعلیم کو بہتر بنانے اور اساتدہ کی تربیت کی جارہی ہے ‘ملکی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے ‘تربیت یافتہ بنانے کے لئے موجودہ حکومت نے یوتھ کے لئے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ‘لیب ٹاپ سکیم ‘آسان قرضہ سکیم ‘فیسوں کی واپسی سمیت دیگر پروگرامات شروع کیے ہیں ‘وزارت اطلاعات 19تا 25دسمبر قائداعظم کی سالگرہ کا ہفتہ بھر پور انداز سے منائے گی ‘ملک بھر سے سکولوں ‘کالجز اور یونیورسٹیاں کے طلباءو طالبات شریک ہونگے ‘پی این سی اے میں قائداعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا پوٹریٹ بھی ڈسپلے کیا جائے گا ۔وہ جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل میںرائز آئیڈیل سٹوڈنٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہیں تھیں ۔پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان ‘جماعت اسلامی کے راہنما رضا احمد شاہ سمیت تقریب کے منتظمین ‘مختلف کاروباری شخصیات اور سکولوں ‘کالجز کی طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32794

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں