وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو

68
APP77-17 SHEIKHUPURA: February 17 - Ms. Marriyum Aurangzeb Minister of State for IBNH&LH talking to media. APP

لاہور ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013ءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے کئے‘ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، کراچی کا امن لوٹایا، سی پیک کے تحت اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کا وعدہ پورا کیا، عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کیں، ووٹ کا تقدس اور امن کی بحالی کا محمد نواز شریف نے جو علم اٹھایا ہے ، وہ بھی 2018 میں پورا ہوگا، جو پارلیمان یا پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون کو رد کرنے کی بات کرے گا، عوام اس پر بھی فیصلہ دیں گے، ملک میں یہ روایت ختم ہونی چاہےے کہ منتخب وزیراعظم کو اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے گھر بھیج دیا جائے، سترہ وزراءاعظم کو مدت پوری کرنے سے پہلے گھر بھیجاگیا،وہ وزیر اعظم جس پر ضمنی ریفرنسز کے باوجود کے ایک روپے کی چوری بھی ثابت نہ ہو اور سسلین مافیااور گاڈفادر کہاجائے، یہ پاکستان کے عوام کی آواز کی نفی ہے، جن لوگوں کی خواہش (ن) لیگ کو توڑنے کی ہے ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی، لودھراں میں نواز شریف، شہباز شریف، ان کے دائیں بائیں مریم نواز اور حمزہ شہباز موجود ہیں جس کے بعد ان لوگوں کےلئے پیغام ہے کہ ”دیکھتا جا اور شرماتا جا“دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام محمد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے،