وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا ”میٹ دی پریس“ سے خطاب

110
APP40-04 KARACHI: December 04 - Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Ms. Marriyum Aurangzeb addressing media persons at Press Club. APP

کراچی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں نووارد ہیں ، انہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے رہنمائی لینی چاہئے،بلاول بھٹو بڑی بڑی وارنگز کی بجائے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں ، ماضی میں جن لوگوں نے وارنگز دی تھیں ان کا حال سب کے سامنے ہے، 2018ءمیں وزیر اعظم وہ بنے گا جس نے عوام کی خدمت کی ہو، وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں کے نتیجہ میںآج ملک میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، موٹر ویز بن رہے ہیں، سی پیک پر کام شروع ہو چکا ہے، عمران خان عوام کو گمراہ کرنے اور یوٹرن لینے کی بجائے کے پی کے کے عوام کی خدمت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں ”میٹ دی پریس “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔