وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کو پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے شعبہ میں جدید تکنیک اور تشہیر کے ذرائع استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایات پی آئی ڈی کے دورہ …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کو پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے شعبہ میں جدید تکنیک اور تشہیر کے ذرائع استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے یہ ہدایات پی آئی ڈی کے دورہ کے دوران دیں جہاں پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین علی خان نے انہیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ صباءمحسن رضا اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں آزاد میڈیا کی ترقی کے لئے سہولت جاری رکھے گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پی آئی ڈی کے امور کار میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی پلان سے اخذ کردہ کلیدی کارکردگی اشاریوں کی پیروی کی جائے۔ پی آئی ڈی کے افسران نے انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے اس سلسلے میں انہیں اپنی مکمل حمایت اور مدد کا یقین دلایا۔

Leave a Reply