وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کو قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا ٹیلی فون، وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

82

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کو قطر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون کیا اور وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے قطری وزیر خارجہ کا مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر پائیدار اور جامع امن کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔