اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے انڈونیشیا کے سفیر آدم توگیو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے ملاقات میں انڈونیشیا کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے،
کثیر جہتی تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اعلیٰ سطحی دوروں اور رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔