اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بدھ کو مراکش کے شہر فیز میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد (یو این اے او سی) کے 9ویں عالمی فورم کے موقع پر پرتگال کے وزیر خارجہ جوائو کراوینہو سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت اور پرتگالی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔