وزیر مملکت برائےامور خارجہ حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس،جاپان کو پاکستان سے افرادی قوت کی برآمدکو بڑھانے پر غور

203

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی): وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں جاپان کو پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ، متعلقہ وزارتوں اور جاپان میں پاکستان کے سفارت خانے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کو یقینی بنانے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔