اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریس فیرریزنے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے اٹلی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے جی ایس پی اسکیم میں اٹلی کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید بڑھانے، سفر کی سہولت اور دونوں ملکوں کے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔