وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے اپنے حلقہ کوہاٹ میں عوام کے ساتھ عید منائی

60

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے اپنے حلقہ کوہاٹ میں عوام کے ساتھ عید منائی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے بدھ کو عید الفطر کوہاٹ میں اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی ۔وزیر مملکت نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور لوگوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے مسائل سنے۔