اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات سیفران شہریار آفریدی نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کو رحیم یار خان میں پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، حادثہ …
وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہریارآفریدی کا تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات سیفران شہریار آفریدی نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کو رحیم یار خان میں پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جہاں بحق ہونے افراد کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کی جلد صحتیابی عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔









