وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا ایوان بالا میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سائبر جرائم کے حوالے سے بل کافی عرصے سے زیر التواءہے‘ بل پر تحفظات کو تفصیل سے سنا گیا اور عوامی سماعتیں بھی کی گئیں‘ بل میں نقائص ہو سکتے ہیں جن کو دور کیا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سائبر جرائم کے حوالے سے بل کافی عرصے سے زیر التواءہے‘ بل پر تحفظات کو تفصیل سے سنا گیا اور عوامی سماعتیں بھی کی گئیں‘ بل میں نقائص ہو سکتے ہیں جن کو دور کیا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل 2016ءکی منظوری سے قبل ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کا بل بہت اہمیت کا حامل ہے جو کافی عرصہ سے زیر التواءہے، نیشنل ایکشن پلان کے بعد اس بل کو قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا اور کمیٹی میں زیر غور لایا گیا۔ اس بل پر کئی لوگوں کے تحفظات ہیں جن کو سنا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے اس بل پر عوامی سماعتیں بھی کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا کہ انٹرنیٹ کے استعمال پر کسی کو سزا ملے۔، خدشہ رہتا ہے کہ کوئی شہری اپنی معصومیت کی وجہ سے بھی پکڑا جاسکتا ہے، بل کے حوالے سے عملدرآمد کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے، کل سپریم کورٹ نے بھی اس حوالے سے کیس کی سماعت کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply