وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے 48 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی فار گرلز پراجیکٹ فیز 2 کے تحت بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ویمن امپاورمنٹ سنٹرز میں مزید 50 جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بورڈ …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے 48 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی فار گرلز پراجیکٹ فیز 2 کے تحت بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ویمن امپاورمنٹ سنٹرز میں مزید 50 جدید کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے ”براڈ بینڈ فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ“ کے تحت آواران۔لسبیلہ لاٹ کی منظوری دی۔ اس منصوبہ کے تحت 39,434 مربع کلومیٹر رقبہ پر مشتمل 269 موضع جات کی 196,177 نفوس پر مشتمل آبادی جدید براڈ بینڈ سہولیات سے مستفید ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، چیئرمین پی ٹی اے اے سیّد اسماعیل شاہ، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، سی ای او موبی لنک عامر ابراہیم، سی ای او یو ایس ایف سی او فیصل ستار، انٹرنیٹ سروسز پرووائیڈرز کے نائب صدر اظفر منظور کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران شریک ہوئے۔

Leave a Reply