وزیر مملکت برائے ترقی و منصوبہ بندی و اصلاحات کی وریو ہائوس میں عوام سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہائی

81
Chaudhry Armaghan Subhani
Chaudhry Armaghan Subhani

سیالکوٹ۔27اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ترقی و منصوبہ بندی و اصلاحات چوہدری ارمغان سبحانی نے وریو ہائوس میں عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔وریو ہائوس کے ترجمان صوفی محمد اسحاق کے مطابق وریو خاندان ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جاتا بلکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وریو خاندان کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ نہ صرف ڈیرے پر آنے والے معززین کے مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ خود اپنے حلقہ احباب تک پہنچ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے مخلص اور ٹھوس اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے محبوب خاندان وریو خاندان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر الیکشن میں کامیاب کراتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے ترقی و منصوبہ بندی و اصلاحات چوہدری ارمغان سبحانی کے چھوٹے بھائی رضا سبحانی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔