وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

73

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں اپنی تقریر کے دوران پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کی بے عزتی کی ہے جس پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ملکی پارلیمنٹ کی مسلسل بے عزتی کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ باقاعدگی سے اپنی تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں اگر عزت اور وقار ہے تو انہیں اپنی یہ تنخواہیں بھی واپس کر دینی چاہیئیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی وہ کبھی ایسا کرے گا کیونکہ وہ ایک چالاک آدمی ہے جس کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں۔