وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

117

فیصل آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عمران خان رن آﺅٹ ہو گا جبکہ شیخ رشید کرپشن بچانے کےلئے مشرف کی گود میں بیٹھا مگر آج جمہوریت کے خلاف سازشوں میں پیش پیش ہے لیکن اسے نہ صرف منہ کی کھانا پڑے گی بلکہ آئندہ انتخابات میں اسے راولپنڈی سے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا جائے گا نیز جس طرح مسلم لیگ (ن) کے خلاف محا ذ بناتے ہوئے جے آئی ٹی کی رپورٹس پر انحصار کیا جا رہا ہے اسی طرح عذ یر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لا کر اس میں ملوث تمام سرپرستوں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے تا کہ عوام کو بھی معلوم ہو سکے کہ عذیر بلوچ اصل میں کن کن جرائم کی وارداتو ں میں ملوث تھا، نواز شریف پارٹی لیڈر اور وہی وزیر اعظم سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ کریں گے۔