وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر 5 سے 13 جون کو ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے دورے کریں گی

132
وزیر خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سٹاک ہوم میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں شرکت

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر5 سے13 جون2023 تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ترقی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی مشغولیت اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی سطح پرملاقاتیں کریں گی۔دورے کے دوران وزیر مملکت وہاں کے قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ بیلجئم میں اپنے دورے کے دوران حنا ربانی کھر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ سویڈن میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات (ای سی ایف آر)کے سالانہ اجلاس میں کلیدی سپیکر کے طور پر شرکت کریں گے۔ وہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور چیلنجز پر بحث کے لیے یورپ کے سرکردہ فیصلہ سازوں، ماہرین، تھنک ٹینکس اور بااثرشخصیات کے ساتھ بات چیت کریں گی۔