اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سٹاک ہوم میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی اجلاس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے کونسلر ڈیرک کولیٹ سے ملاقات کی ۔دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول بل اینڈ رجسٹریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، موسمی تغیر اور صحت سمیت تمام امور پرکثیر الجہت ڈائیلاگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔