اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سٹاک ہوم میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی اجلاس کے دوران سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بلسٹارم سے ملاقات کی اور تجارت، سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، پائیدار ترقی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور سویڈن کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، پائیدار ترقی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے پاکستانی طلبا کو سہولت فراہم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو سویڈن کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔