اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے نئے تعینات ہونے والے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور آصف درانی نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے خصوصی نمائندہ برائے افغان امور کا خیرمقدم کیا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں دفتر خارجہ کی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔