وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرسے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو کی ملاقات

110

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے پیر کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی آل ویدر سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بنیادی مسائل اور ترقی کے ضمن میں چین کی دیرینہ حمایت کو سراہتے ہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان بی آر آئی کے اہم منصوبے سی پیک کی رفتار میں تیزی لانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت، خصوصی اقتصادی زونز میں بڑھتی ہوئی چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔