وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکا فلسطینی سفارتخانے کا دورہ ، شیریں ابو عقلہ کے قتل پر اظہار تعزیت

61
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد ۔17مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے توانا آوازشیریں ابو عقلہ کے قتل پر اظہارتعزیت کے لیے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے فلسطینی سفارتخانے جاکر شیریں ابوعقلہ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔حنا ربانی کھر نے شیریں ابوعقلہ کے جنازے پر اسرائیلی بربریت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے فلسطین کاز کی پیہم حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔