وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن کاایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

151
انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، محمد بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔10 مارچ(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کو رقوم کی فراہمی روکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف آئی اے حوالہ اور ہنڈی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، مشکوک ترسیلات زر کی رپورٹ پر ایکشن لیا جاتا ہے، ٹاسک فورس این جی اوز اور خیراتی اداروں کی نگرانی کے لئے جامع قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کرے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سحر کامران کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کو رقوم کی فراہمی روکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں بنکوں سے رقوم کی ترسیل پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔