وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کی آئی جی پنجاب پولیس کو بزرگ خاتون پر قبضہ مافیا کے تشدد کا نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہداہت

66
اقوام کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے لاہور میں بزرگ خاتون پر مبینہ قبضہ مافیا کی جانب سے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہداہت کی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہر یار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان میں ریاست خواتین کی حرمت، چادر اور چار دیواری کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کمزور اور غریب طبقات کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ترجیحات میں ہے۔