وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

122
APP09-22 ISLAMABAD: November 22 - Minister of State for Interior Shehryar Afridi addressing to one-day conference on National Security, Nation Building and Mass Media. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ہماری سماجی اقدار اور قومی سلامتی کا تحفظ تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے، قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے، اسلام آباد م میں سیف سٹی منصوبے میں سکیورٹی کے نام پر ماضی میں اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف میڈیا پر مہم کیوں نہیں چلائی جاتی، پاکستان علاقائی امن کے لئے اہم شراکت دار ہے، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام قومی سلامتی اور قوم سازی میں ماس میڈیا کے کردار کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں روایتی سوچ سے بڑھ کر کچھ کرنا ہے، پہلے پاکستان ہے اور پھر کچھ اور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی سلامتی کے معاملے کو نظر انداز کیا گیا، افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے نہیں کئے گئے، ماضی میں جب چاروں صوبوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہمارے مقدس مقامات، روایات اور طور طریقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا تو ہم خاموش کیوں رہے، اس وقت چوکس رہ کر موثر سوچ اپنا کر اپنا گھر ٹھیک نہیں کیا گیا، ہماری سماجی اقدار اور قومی سلامتی کا تحفظ، ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔