وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

106
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام اکائیاں‘ سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے‘ جب ایسی صورتحال ہو تو پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہوگا اور بحرانوں سے نجات ملے گی‘ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا پیغام دیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس ملک کو جس اتفاق رائے کی ضرورت ہے پاکستان کی تمام وفاقی اکائیاں‘ سول و ملرٹی قیادت ایک ہے‘ جب یہ ہوگا تو پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہوگا اور بحرانوں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں بیٹھے ہر فرد کا ایجنڈا انسانیت ہے۔ اس پارلیمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی رویوں کا جائزہ لے۔ وزیراعظم مدینہ جاتے ہیں تو نبی اکرمﷺ کی محبت میں پاﺅں میں جوتے نہیں پہنتے‘ ہمارا ایمان ہے کہ جب تک نبیﷺ کی محبت ہمیں اپنی ہر چیز سے افضل نہ ہو‘ ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا پیغام دیا۔ بلاول بھٹو کی جانب سے اس کو سراہا گیا‘ کسی کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ مسجد‘ مدرسہ اور اس سے جڑے تمام معاملات کو عزت ریاست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر اپنی دکانیں بنائی گئیں‘ نئے پاکستان میں اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔