اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے ڈیفنس لاہور میں خاتون پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ملزم کے خلاف فوری ایکشن اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں الزامات کے حوالے سے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کی ذمہ دار ریاست ہے، ہماری بیٹیاں لاوارث نہیں ہیں، حکومت اس امر کو ممکن بنائے گی کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں ہر جگہ محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مقتدر بنانا اور ان کی عزت اور احترام کو یقینی بنانا تحریک انصاف کا مشن ہے۔