وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کی صحافیوں سے گفتگو

105
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی
ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں تشدد اور نفرت ابھارنے ولے بھارتی ٹویٹس کا ٹویٹر انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بحالی کے تمام صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔حکومت کے سو روزہ پلان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال شامل ہے ۔ ہمیں اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ پاکستان کے سپوت انسانیت کے لئے لازوال قربانیاں دیکر دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی زمینی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے یا دینے کی ضرورت نہیں، ہماری قوم خود مختار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹری پلانٹیشن مہم کے حوالے سے لیک ویو پارک میں منعقد تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کھلاڑی رونکی کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان تشریف لائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شجر کاری مہم بہت بڑا اقدام ہے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ مثالی ہیں چاہیے وہ گزشتہ ادوار میں کے پی کے کی صوبائی حکومت کے ہوں یا نئے پاکستان میں ہماری حکومت کا پہلا ایجنڈا ماحول کو بہتر بنانا ہے جس کے لئے درخت لگانا ناگزیر ہیں ۔