راولپنڈی۔19نومبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہاہے کہ حکومت تاجر برادری کی سیکورٹی یقینی بنانے اوران کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی‘ اب ڈو مور نہیں سنیں گے ، ہم نے بہت قربانیاں دے دی ہیں، اب ہم نے ڈومور نہیں ، دنیا نے ڈو مور کرنا ہے، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر برادری کی فلاح مقدم ہے، تجارت کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے پیر کو راولپنڈی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی تما م تر توجہ چھوٹے صوبوں کی ترقی پر مرکوز ہے یہ صوبے ترقی یافتہ ہوں گے تو ان کے عوام بھی خوشحال ہوںگے، ہم انسانی وسائل کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈو مور نہیں سنیں گے ، ہم نے بہت قربانیاں دے دی ہیں ،اب ہم نے ڈومور نہیں ، دنیا نے ڈو مور کرنا ہے، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر برادری کی فلاح مقدم ہے ،تجارت کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔