وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

113
اقوام کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے جی سکس میں نویںمحرم الحرام کے سب سے بڑے جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اورپولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کا خود معائنہ کر رہاہوں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔