اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، لندن میں ہونے والی اس اعلی سطحی سمٹ میں پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود شریک ہیں۔ سمٹ میں سرحدی سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کے لیے عالمی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے پاکستان کے موقف پر بات کرتے ہوئے منظم امیگریشن جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیرمملکت نے لندن میں عید الفطر کی نماز میں بھی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
توقع ہے کہ اس دورے سے عالمی سلامتی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو تقویت ملے گی اور سرحد پار چیلنجز سے نمٹنے میں بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577489