اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کوئی ڈیل یا کسی سے کوئی رعایت نہیں بلکہ ہم اپنا حق چاہتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں، سدھارنا چاہتے ہیں مگر یہ ہماری کمزوری نہیں، ہم وہ حق چاہتے ہیں جو 70 سال …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کوئی ڈیل یا کسی سے کوئی رعایت نہیں بلکہ ہم اپنا حق چاہتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں، سدھارنا چاہتے ہیں مگر یہ ہماری کمزوری نہیں، ہم وہ حق چاہتے ہیں جو 70 سال میں پاکستانیوں کو اور ان کے ووٹ کو نہیں ملا، عوام نے جسے ووٹ دیا ان میں سے کسی کو پھانسی چڑھا دیا گیا اور کسی کا سیاسی قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وہی بنائے گا جسے عوام ووٹ دینگے، پارلیمنٹ کی بے توقیری عوام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نوازشریف کی عزت اور شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔








