35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے...

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،لوگوں کو ان کی نااہلی کے خلاف رائے دینے کا حق حاصل ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چییت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد لندن سے واپس وطن آ جائیں گے اور انہوں نے اپنا یہ وعدہ بھی پورا کیا اور اب وہ پاکستان آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنی جی ٹی روڈ کی ریلی کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ووٹ کی حاکمیت کو یقینی بنائیں گے اور اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پارلیمان سے انتخابی اصلاحات کا بل منظور کروایا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور لوگوں کو ان کی نااہلی کے خلاف رائے دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو کرپشن الزامات پر نہیں بلکہ اقامے پر نااہل قرار دیا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت محمد نواز شریف سے انتخاب نہیں جیت سکتی اور این اے 120کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں