وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرکا مریم اورنگزیب کو جواب

71

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مختلف رکاوٹوں کے باوجود پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کو کامیاب بنایا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالیاتی بل 2019ءکی منظوری کے دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن مریم اورنگزیب نے اپنی ترمیم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 30 سال دہشتگردی کا شکار رہا۔ سینما ہاﺅسز اور پٹرول پمپ شادی ہالوں میں تبدیل ہوئے۔ نواز شریف کی قیادت میں افواج پاکستان نے مربوط اور مضبوط طریقے سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو پہلی کلچر و فلم پالیسی دی۔ اس شعبے کو مالی بل 2019ءسے نکال دیا گیا ہے۔ ہمارے قومی تشخص اور قومی ورثے کو پوری دنیا میں پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔