وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا ایوان بالا میں اظہار خیال

89

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ادائیگیوں کے بحران سے نکل آئے ہیں، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہو رہی ہے، پاناما میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، ہم معیشت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں لیکن اثاثے گروی رکھ کر قرضے نہیں لینا چاہتے، 100 دنوں میں معیشت کی سمت درست کر لی ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں قرضوں کی صورتحال، خارجہ پالیسی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر معاملات پر تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کا توازن خراب تھا، آج بحران سے نکل چکے ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات کم ہو رہی ہیں اور یہ سب ہماری اصلاحات کا نتیجہ ہے۔