وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

65

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں مثبت و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور ٹیکس کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے،