وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

85

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد خودمختار ریاست ہے اپنے فیصلے خود کرتا ہے’ ماضی کے حکمرانوں نے 30 ہزار ارب روپے کا قرض لیا وہ غائب ہے’ روزانہ قرضوں کی مد میں سود 650 ارب روپے ادا کر رہے ہیں’ وفاقی وزیر توانائی کی رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے کارکردگی مثالی ہے۔ عیدالفطر افغان مہاجرین کے ساتھ منائوں گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ مسلمانوں کو ایک ایک کرکے ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کا خواہاں ہے