39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے صحت کا ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے...

وزیر مملکت برائے صحت کا ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ڈینگی فیور کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامی اقدامات پر زور دیا ہے۔وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ڈینگی کی روک تھام کے لئےمتعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت پر مراسلہ جاری کر دیا ۔

جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ او، سی ڈی اے، اور ڈپٹی کمشنر تفصیلی مائیکرو پلان اور سرویلنس شیڈول جمع کروائیں۔ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے پیشگی مربوط اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کا جلد پتہ لگا کر مؤثر حکمت عملی کو یقینی بنائیں ۔

- Advertisement -

اسلام آباد، راولپنڈی میں فوگنگ، صفائی اور نگرانی کے نظام میں فوری بنیادوں پر یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ مؤثر کنٹرول کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں جبکہ وزارت صحت ڈینگی سے نمٹنےکے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600487

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں