وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر مملکت قومی صحت کو بتایا گیا کہ حال ہی میں منعقدہ اعلیٰ تکنیکی ماہرین کے بورڈ نے پاکستان میں پولیو کی گذشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کو سراہا۔ پولیو مہم کے معیار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر مملکت قومی صحت کو بتایا گیا کہ حال ہی میں منعقدہ اعلیٰ تکنیکی ماہرین کے بورڈ نے پاکستان میں پولیو کی گذشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کو سراہا۔ پولیو مہم کے معیار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو بہتر بنایا گیا ہے اور مہم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہمیں اسی رفتار سے کام جاری رکھنا ہو گا تاکہ جلد از جلد مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور ہمیں ملک کے وقار اور اپنے عوام کو اس مرض سے بچانے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ اجلاس میں وزیرقومی صحت کو بتایا گیا کہ رواں ماہ میں لندن میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ماہرین کے اجلاس میں دنیا کے پولیو زدہ ممالک میں جاری کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا اور سفارشات پیش کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply