- Advertisement -
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مذہب کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہے۔
جمعرات کو انہوں نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہندو اور سکھ برادری مکمل آزادی کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہیں، محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان میں ہر کمیونٹی کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ آزادی اور بھائی چارے سے زندگی گزار رہے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572198
- Advertisement -