22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی امریکی...

وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا، پاکستان دنیا بھر کے لیے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی تنوع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام کمیونٹیز کے درمیان یکساں احترام اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں