
لاہور۔یکم مئی(اے پی پی )وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات کو عام کرنا موجودہ حالات کا تقاضا ہے، ملک میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی اتنی ضرورت پہلے کبھی نہ تھی جتنی آج ہے،پاکستان سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی خاتمہ کے لیے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی نے برصغیر میں لاکھوں لوگو ں کو حلقہ بگوشِ اسلام کیا ،آپ کی تعلیمات کا فیض اب بھی جاری ہے۔