وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کا ایوان بالا میں جواب

120

اسلام آباد ۔25نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے قومی علماءمشائخ کونسل قائم کردی گئی ہے‘ دینی مدارس کے نصاب میں موجود نفرت انگیز مواد کے خاتمے کے لئے بھی نصاب کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر مختلف مذاہب کے تہوار بھی منائے جارہے ہیں تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے